19 جنوری 2015 - 16:27
یورپی یونین کے فیصلے پر حماس کی تنقید

تحریک حماس نے دہشتگردگروہوں کی فہرست سے حماس کا نام حذف کئے جانے پر نظرثانی کو غیراخلاقی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے آج کہا کہ تحریک حماس کا نام یورپی یونین کی دہشتگرد تنظیموں  کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے کی ضد غیراخلاقی قدم ہے اور اس سے غاصب اسرائیل کی حمایت کے سلسلے میں یورپی یونین کے تعصب کا پتہ چلتا ہے۔ حماس کےترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ اقدام ، صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف مزید جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں اور جری بنا دےگا۔ یورپی یونین نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک حماس کو دہشتگردی کی یورپی یونین کی فہرست سے خارج کئے جانے کے اپنے سابقہ فیصلے پرنظرثانی کرےگي۔ اس سے قبل یورپی یونین کی عدلیہ نے اعلان کیا تھا کہ تحریک حماس کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل عینی شواہد کی بنیاد پر نہيں بلکہ پروپیگنڈے اور صحافتی ماحول کے زيراثرانجام پایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲